ابنا: رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے ایسٹر کی مناسبت سے عیسائی قصبے معلولا کا دورہ کیا .اس تاریخی قصبے کو شامی فوج نے دوبارہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے. اتوار کو شام کے ٹیلی ویژن کے مطابق ایسٹر کے موقع پر صدر نے تمام شامی شہریوں کے حق میں امن و سلامتی کی دعا کی . اس رپورٹ کے مطابق شام کے صدر نے اس چرچ کا بھی دورہ کیا جو حال ہی میں تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں تباہ ہو گیا تھا۔
بشار اسد کا یہ دورہ ، شامی فوج کی جانب سے قدیمی علاقے قلمون کو تكفيري دہشت گردوں سے آزاد کرائے جانے کے تقریبا ایک ہفتے بعد ہوا ہے.
شامی صدر بشار اسد نے کہا کہ اس جنگ میں فوج کی کامیابی یقینی اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ ملک کی فوج دہشت گردوں کے خلاف مسلسل کامیابی حاصل کرتی جا رہی ہے .
شام میں مارچ 2011 سے بدامنی جاری ہے . مغربی طاقتیں خاص طور پر ان کے علاقائی اتحادی ملک قطر، سعودی عرب اور ترکی کو شام میں سرگرم دہشت گردوں کا حامی بتایا جاتا ہے۔
.......
/169